فیصل آباد،ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا میں ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے ڈاکٹر کو یرغمال بناکر کلینک لوٹ لیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا میں ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے ڈاکٹر کو یرغمال بناکر کلینک لوٹ لیا۔ پولیس اطلاع کے باوجود جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی اور ایس ایچ او نے بیماری کابہانہ بناکر ڈاکٹر سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز سول ہسپتال کے ڈاکٹر محمد نواز بھائی والا میں اپنے کلینک پر موجود تھے کہ تین مسلح نوجوان ڈاکو کلینک میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ڈاکٹر نواز کو یرغمال بناکر 20 ہزار روپے نقدی و قیمتی موبائل فون وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

بعدازاں ڈاکٹر نے ریسکیو 15 پر اطلاع کی تو پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی تو ڈاکٹر نے پریشان ہوکر تھانہ ملت ٹائون کے ایس ایچ او ارم شاہ کو فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بیمار ہیں اس لئے آرام کر رہے ہیں وہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو پولیس نے جائے واردات پر جانے سے گریزاں نظر آتی ہے اور شہریوں کو ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں