حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر ڈیوٹی کے لئے سکیورٹی پلان جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) : فیصل آباد پولیس نے حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر ڈیوٹی کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کی ہدایت پرفیصل آباد پولیس نے حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر ڈیوٹی کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔

فیصل آباد ضلع میں چہلم کے موقع پر 12 جلو س نکالے جائیں گے اور17مجالس کا انعقاد ہوگا ۔ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 05ایس پیز،10ڈی ایس پیز،10انسپکٹرز،87سب انسپکٹرز،136اے ایس آئیزاور1400 سے زائد جوان تعینات کئے گئے ہیں مزیدبراں ایلیٹ کی 10 ٹیمیں بھی کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے گشت کرتی رہیں گی ۔ مرکزی جلوس کی بذریعہ ڈرائون کیمرہ سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 04 پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے والنٹیرکے ذریعے بندے کی شناخت اور سرچ کی جائے گی۔دوسرے مرحلے میںخواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے،تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ چہلم کے موقع پرامن و امان کو یقینی بنایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں