فیصل آباد، گھریلو حالات سے پریشان ہوکر افراد نے زہر نگل لیا،ہسپتال داخل ،حالت تشویشناک

پیر 21 اکتوبر 2019 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء)گھریلو حالات سے پریشان ہوکر افراد نے زہر نگل لیا،ہسپتال داخل ،حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق 45سالہ نصرت بی بی زوجہ رمضان ساکن جمیل آباد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا علاوہ ازیں 16سالہ اقصیٰ دختر اصغر 26ج ب ،23سالہ مہوش زوجہ عباس 737گ ب ،18سالہ عارف ولد جاوید نشاط آباد،35سالہ سکینہ بی بی شورکوٹ،17سالہ مہوش دختر اقبال ٹوبہ ٹیک سنگھ ،45سالہ یاسمین زوجہ حلیم سمندری، 20سالہ سدرہ دختر پرویز 109ر۔

(جاری ہے)

ب اور 27سالہ انعم ساکن نشاط آباد نے بھی گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہر نگل لی جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ اور سول ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں