پ*فیصل آباد،نوسرباز گروہ نے نوجوان کو نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

-فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء)نوسرباز گروہ نے نوجوان کو نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا،تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق وٹو چوک تاندلیانوالہ کے رہائشی علی شیر ولد صفدر کو نوسرباز گروہ نے اپنی باتوں میں بہلا پھسلا کر نشہ آور اشیاء کھلا دی اور اسکی جیبوں کا صفایا کردیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں