شہریوں کو سفر کی باکفایت اور آسان سہولیات فراہم کرنے کیلئے جامع اربن ٹرانسپورٹ سسٹم وضع کیا جائے گا ، ڈویژنل کمشنر

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) :ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ شہریوں کو اندرون شہر سفر کی باکفایت اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامع اربن ٹرانسپورٹ سسٹم وضع کیا جائے گا جبکہ ٹریفک مینجمنٹ اور گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی پائیدار منصوبہ بندی کریں گے۔انہوں نے یہ بات صدر رائو سکندراعظم کی سربراہی میں ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی جس میں قیصر شمس گچھا،ایوب اسلم منج،رانا اکرم،حبیب الرحمن گل،بابر شہزاد،حاجی ادریس سدھا شیخ ودیگر شامل تھے۔

وفد کے ارکان نے ڈویژنل کمشنر کوخوش آمدید کہا اور تعمیروترقی،عوامی بہبود اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں کی پیش رفت میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہری ترقی اورعوامی ریلیف کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ڈویژنل کمشنر نے کسی بھی علاقہ کی تعمیر وترقی میں صنعتکاروں وتاجروں کے اہم اورنمایاں کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تجاویز کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر اور ڈویژن کی ترقی وخوشحالی کے حوالے سے صنعتکاروں/تاجروں سے مشاورت جاری ہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے صنعتی وتجارتی وکاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیاجائے گا اور معاشی امور کی احسن انداز میں انجام دہی کیلئے کاروباری افراد کو ہرممکن سہولیات ومراعات فراہم کریں گے اس ضمن میں اگر کسی بھی محکمہ کا کوئی اہلکار انہیں پریشان یا ہراساں کرنے کی کوشش کرے اسکی فوری نشاندہی کی جائے۔

ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ بطور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سروسز کے معیار کومزید بہتر بنایا جائے گا اس ضمن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظامی ودفتری امور کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے غلہ منڈی ،سوتر منڈی،گول کلاتھ اور گول کریانہ کی مارکیٹس کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایوان صنعت وتجارت کے وفد سے کہا کہ وہ اس حوالے سے ورکنگ پلان تیار کریں جس کے قابل عمل ہونے پر غور کیا جائیگا جو کہ شہری ترقی میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں