پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی عوامی شکایات کے تیزرفتار ازالہ کویقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات پر محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرزسمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدراجلاس نے تمام محکموں کی انفرادی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی عوامی شکایات کے تیزرفتار ازالہ کویقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی محکمے کی فرضی یا جعلی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شکایات پر مبنی درخواستوں کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور محکموں کے سربراہان خود پڑتال کرکے میرٹ کے مطابق انہیں نمٹائیں۔انہوں نے کہا کہ حل شدہ درخواستوں/شکایات سے متعلق ایس این اے ڈی سی آفس کو فی الفور آگاہ کریں تاکہ بروقت اپ لوڈ کیا جاسکے اور ضلع کی مجموعی کارکردگی کاگراف متاثر نہ ہو۔انہوں نے بعض محکموں کو آئندہ اجلاس سے قبل کارکردگی مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔اس موقع پر افسران نے موصولہ شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں