فیصل آباد، فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 6 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوگئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے چک 86 گ ب میں 30 سالہ جاوید ولد عبدالواحد اور محمد سفیان کے درمیان جھگڑا چلا آرہا تھا اسی بناء پر محمد سفیان نے مشتعل ہوکر جاوید کو گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 355 گ ب میں مخالفین ساجد وغیرہ کی فائرنگ سے 22 سالہ صدام حسین ولد یوسف مضروب ہو گیا۔ تشدد کے واقعات میں 355 گ ب میں 22 سالہ صدام حسین ولد یوسف، 442 گ ب میں 25سالہ امیر حمزہ ولد افضل، 38 سالہ ساجدہ پروین زوجہ اظہر نیو سول لائن، 86 گ ب میں 45 سالہ ابوسفیان ولد ظفر تشدد سے زخمیوں میں شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں