تاندلیانوالہ،تیزرفتارپولیس وین ٹریفک حادثہ کا شکار، 4 اہلکار شدید زخمی

منگل 21 جنوری 2020 21:22

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) تیزرفتارپولیس وین ٹریفک حادثہ کا شکار 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہسپتال منتقل پولیس وین بری طرح تباہ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ تھانہ صدر کی حدود رحمے شاہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پولیس وین اور ٹرک میں تصادم ہوا حادثے کے نتیجے میںایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار ارسلان، شاہد، دلاور، طارق، شدید ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا حادثے میں پولیس وین بری طرح تباہ ہو گئی پولیس وین تھانہ صدر کی تھی اور اہلکار روٹین کے گشت پر تھے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں