ایف ڈی اے کی کارروائی ، رسالے والا روڈ پر غیر قانونی ہائوسنگ کا لو نی کو سیل کردیا

ہفتہ 22 فروری 2020 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) : ایف ڈی اے کا غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن جاری۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رسالے والا روڈ پر غیرقانو نی /غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر222رسالے والا روڈپر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو وہ بغیر منظوری کے قائم کی جارہی تھی جسے فوری طور پر سیل کرکے کام روک دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیرپل انڈر پاس کے قریب تجاوزات کا صفایا بھی کردیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں