فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے ریجن بھر سے جنوری میں 103فیصد ریکوری کر لی

ہفتہ 22 فروری 2020 21:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے ریجن بھر سے جنوری میں 103فیصد ریکوری کر لی اور یوں ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیوں میں نمایاں ترین مقام حاصل کیا۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے اسے تمام افسران اورملازمین کی محنت شاقہ کا نتیجہ قرار دیا ہے انھوں نے صارفین کے تعاون پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور انھیں کمپنی کااثاثہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کی طرف سے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باعث یہ ممکن ہوا ہے۔ انھوںنے کمرشل ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پوزیشن کو برقرارر کھنے کیلئے اقدامات جاری رکھیںاورصارفین کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں