فیصل آباد ، تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

ہاٹ سپاٹس کو چیک کرنے میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،عمرمقبول

منگل 11 اگست 2020 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کی صدارت میں ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔مختلف محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنرصدرنے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس کو چیک کرنے میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے جبکہ شہریوں میں انسداد ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا احساس برقرار رکھنے کے لئے تشہیر کے تمام ترذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں