14اگست کا دن ہماری آزادی کا دن ہے، ہمارے فوجی جوانوں، بزرگوں کی لاکھوں قربانیوں کے بعد ہمارا وطن پاکستان آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا،

یوم ۱ٓزادی پر ہمیں تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ۱ٓپس کے تمام سیاسی، فروعی، لسانی،علاقائی اختلافات ختم کرکے پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بناکر حقیقی معنوں میں فلاحی، عوامی و خوشحال ریاست بنائیں گے،ڈاکٹر نجمہ افضل

بدھ 12 اگست 2020 12:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) 14اگست کا دن ہماری آزادی کا دن ہے اور ہمارے فوجی جوانوں، بزرگوں کی لاکھوں قربانیوں کے بعد ہمارا وطن پاکستان آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہواجبکہ یہ ملک ہمیں اخلاقیات ،اخوت و یگانگت، امن کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کے اظہار کا درس دیتا ہے نیزیوم ۱ٓزادی پر ہمیںتجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ۱ٓپس کے تمام سیاسی، فروعی، لسانی،علاقائی اختلافات ختم کرکے پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بناکر حقیقی معنوں میں فلاحی، عوامی و خوشحال ریاست بنائیں گے۔

ممتاز پارلیمینٹیرین و سابق ممبر اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل نے بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ ۱ٓزادی کیا ہے اس کی قدر ان ممالک اور علاقوں کے عوام سے پوچھی جائے جو ۱ٓج بھی غلامی میں جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزاررہے ہیں مگر انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بابائے قوم نے جن مقاصد کیلئے یہ الگ خطہ ارضی حاصل کیا ۱ٓج ہم ان سے بہت دور نکل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے نام کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس وطن کو مکمل اسلامی ضابطہ حیات کے تحت جمہوریت کی پٹڑی پر رواں دواں رکھا جائے گاجس میں ہر شہری کو مکمل بنیادی سہولیات حاصل ہونگی اور ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔ڈاکٹر نجمہ افضل نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزاد ملک حاصل کرکے دیااسلئے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریںتاہم یوم آزادی مناتے وقت ہمیں بھرپور محنت سے انسانیت اورملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ بھی کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیارے وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم ۱ٓزادی کے موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی بھی کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی برصغیرپاک و ہند کے مسلمانوں کیلئے ایک محفوظ اور الگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جہاں آج ہم مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق ۱ٓزادانہ طریقے سے اپنی مرضی کے مطابق اپنی زندگیاں بسرکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو متحد ہو کر امن ، اخوت ، محبت کے درس کو عام کرنے کا عہد کر نا ہو گانیزہمیں یہ تہیہ بھی کرنا ہوگا کہ صرف اور صرف قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہو کرہی مسائل پرقابو پانے سمیت عوامی فلاح، قومی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا جاسکتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں