فیصل آباد:کرونا وائرس کے حملے تھم نہ سکے

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر کا والد بھی کرونا سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جہاں اُسے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) کرونا وائرس کے حملے تھم نہ سکے، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر کا والد بھی کرونا سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جہاں اُسے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ شام ایف آئی سی کے ڈاکٹر ندیم کے 80سالہ والد رانا لعل خان ولد فیصل کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں داخل کروایا گیا ہے۔ جن کے پرائیویٹ لیبارٹری سے کرونا کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دوبارہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ لیبارٹری بھجوا کر علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں