فیصل آباد،ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک ساڑھے 41 ہزارعوامی شکایات نمٹادی گئیں

جمعرات 24 جون 2021 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک ساڑھے 41 ہزارعوامی شکایات نمٹادی گئی ہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد کو ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل پر درخواست گزاروں کی طرف سے ردعمل بھی لیا جاتا ہے اور اداروں کی کارکردگی کا تسلی بخش تناسب 49فیصد سے زائد ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ان کے محکمے سے متعلقہ عوامی شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کے ساتھ فون کرکے متعلقہ شکایت کنندہ کا فیڈبیک بھی لیا جائے اور وہ محکمانہ کارروائی سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کے لئے اجلاس ہر ہفتہ باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے لہذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور لاپروائی سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں