فیصل آباد، نادہندگان سے ریکوری کیلئے تمام ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 24 جون 2021 21:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) چیف کمرشل آفیسر فیسکو نے رواں مالی سال 2020-21ء کے ماہ جون کے آخری ہفتہ میں نادہندگان سے ریکوری کیلئے تمام ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ انجینئر فرسٹ سرکل فیسکو سید محمد مبشر رضوی کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں تمام ایکسیئن، آر اوز، ایس ڈی اوز کو کہا گیا ہے کہ چیف کمرشل آفیسر فیسکو کی ہدایت پر رواں مالی سال کے اہداف کو مکمل کرنے کیلئے دوران مالی سال کے ماہ جون کے آخری ہفتہ اور اتوار 26 اور 27جون کو ہفتہ چھٹی نہیں کی جائے گی اور اپنے اپنے علاقوں کے ایکسیئن، آر اوز اور ایس ڈی اوز نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے اور تمام فیلڈ سٹاف کو ریکوری کرنے کیلئے نہ صرف ہدایت دینگے بلکہ فیلڈ میں جا کر نادہندگان سے ریکوری کرینگے اور سب ڈویژن میں پرانے بقایاجات جو کہ 50 ہزار سے 5لاکھ تک ہے، ریکوری وصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیسکو کی طرف سے جاری ہونیوالے پروفارمہ کے مطابق ریکوری کی تفصیلات ہیڈ آفس کو بھجوائیں گے تاکہ سالانہ ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں