فیصل آباد، ایوب ریسرچ سنٹر کے قریب مسلح ڈاکوئں نے رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

منگل 26 اکتوبر 2021 21:48

أیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) ایوب ریسرچ سنٹر کے قریب مسلح ڈاکوئں نے رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، زخمی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل ،رات کے وقت ای روڈ کئی وارداتیں ہوچکی تاہم ہولیس انکی وارداتوں کو کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام ہوچکی ہے آن لائن کے مطابق آالصبح نامعلوم افراد نے جھنگ روڈ پر 18سالہ رکشہ ڈرائیور عثمان کو پیٹ میں گولی مار کر لہولہان کر دیا، مذکورہ نوجوان کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

رکشہ ڈرائیور کو گولی مار کر فرار ہونیوالے نامعلوم ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے تاہم شہریوں کا کہناہے کہ شام سات بجے کے بعد اس روڈ پر سفر کر بہت مشکل ہو چکا ہے رات کے وقت اس روڈ کئی وارداتیں ہوچکی تاہم ہولیس انکی وارداتوں کو کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام ہوچکی ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں