فیصل آباد،ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کے ساتھ ساتھ نوسرباز بھی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2022ء) ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کے ساتھ ساتھ نوسرباز بھی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے، نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر شہری کی جان لے لی جبکہ آج صبح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو شہریوں کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، ریسکیو1122 ٹیم نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔

تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 240 موڑ کے قریب نامعلوم نوسربازوں نے 46 سالہ شہری رائے ونڈ روڈ لاہور شفیع ٹیکسٹائل کا ملازم شہزاد علی ولد سردار ثاقب علی کو دوران سفر نشہ آور اشیاء کھلائی اور حالت غیر ہونے پر 240 موڑ بائیکو پمپ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر پہنچی تو مذکورہ نوجوان زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جبکہ آج صبح تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ جھنگ روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران موٹرسائیکل سوار دو افراد کو روکا اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر 38 سالہ عامر جاوید ولد ذوالفقار اور 19 سالہ ثاقب ولد بشارت علی کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، بعدازاں ریسکیو1122 ٹیم نے مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکوئوں اور چوروں کے ساتھ ساتھ نوسربازوں کے گروہ بھی سرگرم ہو گئے اور روزانہ ایک درجن کے لگ بھگ مسافر شہری نوسربازوں کا نشانہ بنا کر ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہین اور سب سے زیادہ واقعات چوکی لاری اڈا اور چوکی طارق آباد کی حدود میں ہو رہے ہیں، جہاں پر جنرل بس سٹینڈ اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے سٹینڈ ہیں اور مبینہ طور پر نوسربازوں کو چوکی طارق آباد اور چوکی لاری اڈا پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

جونہی سادہ لوح مسافر بسوں، کوچز سے اترتے ہیں تو نوسربازوں کو گھیر لیتے ہیں اور قریبی ہوٹل پر لے جا کر نشہ آور چائے یا دیگر نشہ آور اشیاء کھلانے کے بعد حالت غیر ہونے پر اسکی جیبوں کی صفایا کر کے فرار ہو جاتے ہیں اور آئے روز وارداتوں کے باوجود چوکی لاری اڈا اور چوکی طارق آباد پولیس نوسربازوں کے کسی گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں