فیصل آباد، کلاس نہم کے امتحانات میں بے ضابطگیاں‘ مقامی عملے کی تعیناتی سے بااثر افراد بھرپور فائدہ اٹھانے لگے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) چک جھمرہ شہر اور اس کے نواحی علاقہ سالار والا میں کلاس نہم کے امتحانات میں بے ضابطگیاں‘ مقامی عملے کی تعیناتی سے بااثر افراد بھرپور فائدہ اٹھانے لگے‘ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سالار والا جس میں امتحانی سنٹر نمبر 316 ہے اس سنٹر میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سالار والا کے ریگولر طالب علم پیپرز دے رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول 135ر۔

ب میں بننے والی امتحانی سنٹر نمبر 50 میں اسی سکول کے ریگولر طالب علم پیپرز دے رہے ہیں یہاں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول 135 ر۔ب کا عملہ سالار والا سنٹر نمبر 316 یعنی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور ہیں یہاں پر گورنمنٹ ہائی سکول سالار کے طالب علم امتحان دے رہے ہیں‘ اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول سالار والا کے عملہ کی ڈیوٹی گورنمنٹ ہائی سکول 135 میں لگائی گئی ہے یہاں پر اسی سکول کے ریگولر طالب علم امتحانات دے رہے ہیں‘ ذرائع کے مطابق دونوں سکولز کے عملہ نے آپس میں مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کرکے دونوں امتحانی مراکز میں طالب علموں کو دوران پیپرز کھلی چھوٹ دے رکھی ہے تاکہ ان کے سکولوں کے نتائج بہتر آسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس حوالے سے ایک ادارے نے مفصل رپورٹ بناکر بھی ارباب اختیار کو بھیج دی ہے جس میں ان مراکز میں ڈیوٹی دینے والے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اور اس کے کار خاص کے ساتھ ساتھ دیگر عملہ کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے اسی طرح مزید دو امتحانی مراکز جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 135ر۔ب امتحانی مرکز نمبر 49اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سالار والا امتحانی مرکز نمبر 314 میں بھی تعینات عملہ آپس میں ایڈجسٹمنٹ کرکے ڈیوٹی دے رہے ہیں‘ علاقہ مکینوں نے سی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کی انکوائری کی جائے اور بے ضابطگیوں میں ملوث عملے کو سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں