پتنگ سازوں سے ساز باز، سب انسپکٹر رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار،تھانہ غلام محمد آباد معطل

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پتنگ سازوں سے ساز باز کرنے والا سب انسپکٹر رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار ہوگیا، آر پی او نے ایس ایچ او سمیت تھانہ غلام محمد کے 123 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رضوان بھٹی کے مطابق آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر تھانہ غلام محمد آباد کے خلاف سٹنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران کیمیکل ڈور بنانے والوں سے پیسے لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد ابراہیم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کیمیکل ڈور بنانے والوں کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او غلام محمد آباد سمیت تھانہ غلام محمد کے تمام 123 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔ آر پی او نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں