حکومت عوام اورتاجر برادری کے لئے بجلی سوئی گیس کی قیمتوں میں فوری کمی لائے، اعجازاحمد ناگرہ

منگل 23 اپریل 2024 20:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز احمد ناگرہ نے حکومت پر زور دیاہے کہ عوام اور تاجر برادری کے لئے بجلی سوئی گیس کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے ۔بے لگام مہنگائی اور روز بڑھتی ہوئی تیل ،بجلی، گیس کی قیمتوں نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا ہے ۔

معا شی استحکام کے لئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کاروبار کیلئے آسانیاںپیدا کرنے اوربرآمدات بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل سمیت پانچ بڑے سیکٹرز کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت کی بحالی ، سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی وگیس کے نرخوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے ، صنعتکاروں اور ایکسپورٹروں کی طرف سے مہیا کی جانے والی تجاویز کابغور جائزہ لیکرجامع سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ اس سلسلہ میں واضح حکمت عملی طے کی جا سکے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ملکی برآمدات کو بڑھانا ناگزیر ہے اور اسکی کامیابی کیلئے حکومت کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قابل عمل اقدامات اٹھانے چاہئیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں