فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، مزید31 بجلی چور پکڑے گئے،19 لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 26 اپریل 2024 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید31 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 19 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ سمیت ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکو مت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلزکے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے229روزکے دوران کل7583 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ78لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 79کروڑ71لاکھ روپے سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7488بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6189کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکو نے بجلی چوروں سے 56کروڑ 59لاکھ روپےسے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے نیزبجلی چوری میں 7118گھریلو،236کمرشل،205زرعی جبکہ 24انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1797بجلی چوروں کو43لاکھ سے68ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 29لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1322بجلی چوروں کو33لاکھ4ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ5لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل862بجلی چوروں کو25لاکھ54ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ19لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1108بجلی چوروں کو22لاکھ99 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ76لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل1952بجلی چوروں کو39لاکھ99ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ93لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل542بجلی چوروں کو12لاکھ89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ48لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں