تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان

مقا می ممبرا ن قو می و صوبا ئی اسمبلی کی گرفتاریو ں کا عمل شروع ہو گیا ، ضلعی پولیس اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) تحریک انصا ف کے 3 مئی کو فیصل آبا د میں جلسہ عام کے اعلا ن کے بعد مقا می ممبرا ن قو می و صوبا ئی اسمبلی کی گرفتاریو ں کا عمل شروع ہو گیا ، ضلعی پولیس اور پی ٹی آئی آمنے سامنے‘ ضلعی پولیس نے پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالنے پر معروف قانون دان وممبر قومی اسمبلی چنگیر احمد خان کاکڑ‘ ایم پی اے شیخ شاہد جاوید‘ ایم پی اے خیال احمد کاسترو سمیت دو درجن کے لگ بھگ پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا، تاہم وکلاء کے دبائو اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے زبردست احتجاج کے بعد ممبر قومی اسمبلی چنگیر احمد خان کاکڑ اور ایم پی اے شیخ شاہد جاوید کو رہا کر دیا جبکہ ضلعی پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کی فہرست بھی مرتب کر کے ان کے گھروں پر چھاپے مارتی رہی، آن لا ئن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور 3مئی کو فیصل آباد میں ہونیوالے احتجاجی جلسہ کا اعلان کیا تو ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس احتجاجی جلسہ کو روکنے کیلئے آمنے سامنے آ گئے۔

(جاری ہے)

ایم این اے چنگیر احمد خان کاکڑ سمیت دیگر ایم پی اے کی طرف سے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی گئی تو ضلعی پولیس نے احتجاجی ریلی کو روکنے کیلئے کریک ڈائون کرتے ہوئے معروف قانون دان ممبر قومی اسمبلی چنگیر احمد خان کاکڑ‘ ایم پی اے شیخ شاہد جاوید سمیت دو درجن کے لگ بھگ پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیکر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں بند کر دیا تو جس پر وکلاء برادری اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے تھانے کے باہر احتجاج کیا تو ضلعی پولیس نے دبائو میں آ کر ایم این اے اور ایم پی اے کو رہا کر دیا جبکہ دیگر گرفتار ہونیوالے کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں ضلعی پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کر کے ان کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں