فیصل آباد میں کل سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا

اتوار 28 اپریل 2024 14:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) فیصل آباد میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی جو 5 مئی تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ 400بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4910 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،پارکس،موٹر وے انٹرچینجز سمیت دیگر فکسڈ پوائنٹس پر ٹیموں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان جگہوں پر بھی شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں