فیسکو انتظامیہ نی18جونئیرانجینئر/ایس ڈی اوزکو سکیل 18میں بطورسینئر انجینئر/ایکسئین ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے

منگل 30 اپریل 2024 20:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) فیسکو انتظامیہ نی18جونئیر انجینئر/ایس ڈی اوز کو سکیل 18میں بطورسینئر انجینئر/ایکسئین ترقی دینے کے احکامات جاری کردئیے۔فیسکو پروموشن بورڈ/ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کی سفارشات کی روشنی اور فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر فرخ آفتاب نے ان افسران کی ترقی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر 118علی عمران،ایکسئین کنسٹرکشن ڈویژن فیسکو میانوالی محمد عمران اسلم،ایس ڈی او آپریشن کالاباغ سب ڈویژن فیسکو میانوالی خاورعباس،ایکسئین ایم اینڈ ٹی ڈویژن جھنگ رامحمد انعا م الحق خان،ایکسئین آپریشن علامہ اقبال ڈویژن ارسلان اقبال،ایکسئین ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نمبر2مدثر حبیب،ایڈیشنل ایکسئین/ڈی سی ایم ٹوبہ سرکل محمد حنیف قادری،ٹیکنیکل آفیسر جھنگ سرکل ثنا اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل سروسز)محمد طیب ستار،ایس ڈی او آپریشن کھرڑیانوالا سب ڈویژن حماد غفار،ایکسئین ایم اینڈ ٹی میانوالی سرکل زرغام عباس خان،ایس ڈی او آپریشن خانوآنہ سب ڈ ویژن محمد شعیب،ایس ڈی او آپریشن جھنگ روڈ سب ڈویژن عنایت اللہ،ایس ڈی او آپریشن سمن آباد سب ڈویژن وقار احمد،ایس ڈی او آپریشن اربن سب ڈویژن جوہر آبادنجم الحسن،ایس ڈی او ٹی ایل سی سب ڈویژن جی ایس سی عبدالرحمان امتیاز، ایس ڈی او (P&I)سب ڈویژن نمبر1سعداحسان بٹ اور اسسٹنٹ انجینئر(ٹرانسمیشن)ایس ایس اینڈٹی سب ڈویژن فیسکو جڑانوالاروڈ اعجاز اللہ خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں