فیصل آباد،عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گیس چور پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا

منگل 30 اپریل 2024 21:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گیس چور پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا، پولیس کی طرف سے ملزم عمر کی گرفتاری کیلئے جھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی سپیشل ٹاسک فورس کے انچارج راشد حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ گلبرگ کے علاقہ گیس چوروں کے خلاف مہم کے دوران گلبرگ میں کامیاب چھاپہ مار کر کمرشل گیس میٹر میں ٹمپرنگ کر کے بجلی چوری پکڑ لی اور مالک مکان رضوان اور کرایہ دار عمر کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کروایا اور محکمہ سوئی گیس کی طرف سے میٹر کی ٹمپرنگ کرنے پر 35لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

محکمہ سوئی گیس کی طرف سے تمام ثبوت پولیس کو فراہم کئے گئے تو ملزم عمر نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی جہاں پر اس کی ضمانت خارج ہونے پر ملزم عمر پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ جنرل منیجر سوئی گیس بلال اصغر کا کہنا ہے کہ گیس چوری کر کے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور گیس چوری کرنے والے کسی رعایت کے متحق نہیں۔ گیس چوری پکڑنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں اور بلاامتیاز گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیگی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں