فیصل آباد، نہر میں نہاتے 4نوجوان ڈوب ، تین جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا

ہفتہ 14 جون 2025 21:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)فیصل آباد میں سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے،ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بہ حفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں