جیل پولیس کے ملازم نےخلع لینے پر بیوی کو قتل کرکے اپنی جان لے لی

ہفتہ 14 جون 2025 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) جیل پولیس کے ملازم نےخلع لینے پر بیوی کو قتل کرکے اپنی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ علوی پارک میں طلاق یافتہ بیوی شازیہ دختر نزیر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد جیل پولیس ملازم تنویر ولد مقصود نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پو لیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ شازیہ نے جیل پولیس ملازم تنویر کیساتھ پسند کی شادی کی تھی۔شادی کے بعد مقتولہ شازیہ نے تنویر سے عدالت کے ذریعے خلع لے لیا تھا۔مبینہ طور پر خود کشی کرنیوالے جیل پولیس ملازم نے شازیہ کے گھر داخل ہو کر اسے قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں