ایف ڈی اے نے جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے رئیل ٹائم اجراء میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے،محمد آصف چوہدری

ہفتہ 14 جون 2025 17:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جائیدادوں کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے رئیل ٹائم اجراء میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے ، اس سلسلے میں بھرپور توجہ، محنت اور پختہ عزم سے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرکے ایف ڈی اے کی زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کے انتظام و انصرام کو بتدریج جدت سے ہمکنار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اب درخواست گزار موقع پر ہی اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اگلے مرحلے کی رہائشی کالونیوں کے درخواست گزاروں میں رئیل ٹائم اجراء سسٹم کے تحت اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی سروسز تیز رفتار فراہمی کے لئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار رہائشی کالونیوں ایف ڈی اے سٹی، سرسید ٹاؤن، عوامی کالونی، گلستان کالونی نمبر1 اور 2 کی پراپرٹیز کے اونر شپ کلیئرنس سرٹیفیکٹس کے اجراء کے بعد مزید تین رہائشی کالونیوں ناظم آباد، گلشن کالونی اورملت ٹاؤن کے جائیداد مالکان کو یہ سہولت میسر آئیگی جبکہ یکم جولائی 2025 سے بقایا دس رہائشی کالونیوں کی جائیدادیں اس سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اونر شپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس کے حصول کے لئے اب درخواست گزاروں کو بار بار دفتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اس سلسلے میں درخواست دھندہ کو بیک وقت تمام شعبوں کی رپورٹس اور آن لائن پے منٹ کے فوری بعد یہ سرٹیفکیٹ جاری ہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے اقدامات کے تحت جائیداد مالکان آن لائن اپلائی کر کے گھر بیٹھے اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

اس موقع پر رئیل ٹائم اجراء کے بعد اونرشپ کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے درخواست گزاروں نے سروس ڈیلیوری کے حوالے سے ایف ڈی اے کے جدید اقدامات کے تحت تیز رفتار سروس ڈیلیوری کو سراہا اور کہا کہ انہیں درخواست جمع کرانے کے فوری بعد اونرشپ سرٹیفکیٹ جاری کرنا قابل ستائش اقدام ہے جسکی بدولت انہیں بے حد ریلیف حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں