گھوٹکی میں باردانہ کاشت کاروں کی بجائے تاجروں کو مل گیا

پیر 24 اپریل 2017 16:38

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء)گھوٹکی کے نواحی علاقوں رونتی اور کموں شہید میں فوڈ انسپکٹروں نے خالی باردانہ گندم کے کاشتکاروں کو دینے کی بجائے تاجروں اور فلور مل مالکان کو دے دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع گھوٹکی میں فوڈ انسپکٹروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت کر کیخالی باردانہ گندم کے کاشتکاروں کی بجائے تاجروں اور فلور مل مالکان کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گندم مافیا فوڈ انسپکٹروں سے ملی بھگت کر کے 1180 سے 1200 روپے فی من گندم خرید کر 1300 روپے میں سرکاری مراکز پرفروخت کر رہے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں