گھوٹکی،ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

بدھ 24 اپریل 2024 20:13

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سندھ کے کچے کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا، اس واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں