گھوٹکی،خانپور مہر کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:10

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر کے قریب سیم نالو کے مقام سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پسند کی شادی کرنے کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی کو علاقائی عمائدین کے دبائوکے بعد واپس لایا گیا تھا۔حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے ایک کار سیم نالے کے قریب کھڑی ہے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کی آواز سنی گئی۔پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے، جو لڑکی کے رشتے دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں