گھوٹکی ، کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغواء 2 پولیس اہلکارسمیت 4 شہری بازیاب

جمعرات 25 اپریل 2024 22:02

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 2پولیس اہلکار سمیت4شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، پولیس نے کچے کے علاقے میں جوابی آپریشن کے دورا ن شاہ بیلو میں آپریشن کے دوران 4 افراد کو بازیاب کرایا گیا، ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء اللہ امن بحال کرائیں گے۔

حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی سکھرحمید کھوسو نے کہا کہ جہاں لڑائی یا جنگ ہوگی، وہاں نقصان تو اٹھانا پڑیگا، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑ یں گے۔انہوں نے بتایا کہ 2لاپتا پولیس اہلکار بازیاب کرالئے گئے ہیں جبکہ بدھ کو اغوا کئے گئے 4 افراد کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں