گھوٹکی اور کشمور میں ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے آئی جی سندھ کو خط

ڈاکوئوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں اور وہ کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا خط میں اظہار تشویش

اتوار 17 مارچ 2024 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) گھوٹکی اور کشمور کے درمیان آباد ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیلئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکوں کے پاس جدید ہتھیار ہیں اور وہ کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ڈاکوں سے مقابلے کیلئے پولیس کو ملٹری گریڈ کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی گھوٹکی نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈاکوئوں کا جاگیرانی اور شر گینگ کشمور اور گھوٹکی کے درمیان کچے میں آباد ہے، ڈاکو مقامی تاجروں سے بھتہ لے رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ڈاکو گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیر میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور اغوا کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں۔آئی جی سندھ کو لکھے خط میں انور کھیتران نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوئوں کے خلاف کچے میں بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں