گھوٹکی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا ، ایک پولیس اہلکارشہید

بدھ 24 اپریل 2024 19:03

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) گھوٹکی میں مسلح ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا اور ایک پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں