میرپوربھٹورومیں پینشن وتنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملازمین وپینشن ہولڈرز کااحتجاج

بدھ 6 جنوری 2016 14:22

میرپور بھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) میرپوربھٹورومیں نیشنل بینک کے عملے کی جانب سے پینشن وتنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ملازمین وپینشن ہولڈرز کااحتجاج ہم کوبلاوجہ تنگ کرکے پینشن نہ دی جاتی ہے،رشوت دینے والوں کوپنشن وتنخواہیں آسانی سے مل جاتی ہیں،بینک کے مین گیٹ پراحتجاجی دھرنا،تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک میرپوربھٹورومیں بینک انتظامیہ کی نااہلی ورشوت خوری کے باعث ملازمین کوماہانہ پینشن وتنخواہیں ملنامشکل بن گیا ہے،اس حوالے سے پینشن ہولڈرز ملازمین کی جانب سے منظوراحمد دھماچ،محمد قاسم زٹور،احمدسومرو حاجی لاشاری،ودیگر کی قیادت میں نیشنل بینک میرپوربھٹورو کے مین گیٹ پراحتجاجی دھرنا لگایاگیا،میڈیا کوبتایاگیا کہ ہم لوگ اورہمارے ساتھ بزرگ عورتیں پہلی تاریخ سے بینک میں زلیل وخوار ہورہے ہیں اورہم کو کہا جاتا ہے کہ آن لائن بند ہے یادیگر مسائل بتاتے ہیں،باقی رشوت دینے والوں کوفوری طورپرپینشن مل رہی ہے،ہمارے ساتھ بزرگ عورتیں پریشان ہوکر بہوش ہورہی ہیں،ہم نے مینیجرسے بات کی توانہوں نے کہا کہ پینشن نہیں ملے گی تم کوجوکرنا ہے کرو،احتجاج کندگان نے نیشنل بینک کے صدر اوربالاحکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل میرپوربھٹورومیں رشوت کابازار کوبند کروایاجائے اورملازمین کوپینشن وتنخواہوں کے ذریعے خوار وذلیل کرنے کانوٹس لے کرہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں