بوزدار قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 20:49

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2021ء) بوزدار قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب میرپور ماتھیلو کے قریب واقع گاں سونو نائچ میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر بوزدار قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد عثمان ولد عبد اللطیف بوزدار ، رحیم بخش ولد علی محمد بوزدار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شوکت علی بوزدار شدید زخمی ہوگیا ، جس کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولیں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، دوسری جانب اس واقعہ کے متعلق ابھی کوئی بھی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ فریقین میں کافی عرصے سے جگھڑہ چل رہا ہے اور گذشتہ شب اس جگھڑے نے دو افراد کی زندگی چھین لی،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں