میرپور ماتھیلو کے نواحی گائوں اسحاق مہر میں مہر قبیلے کے دو گروپوں میں جھگڑا، 2افراد زخمی

اتوار 14 نومبر 2021 00:14

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) میرپور ماتھیلو کے نواحی گائوں اسحاق مہر میں مہر قبیلے کے دو گروپوں میں جھگڑا، 2افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی گاں اسحاق مہر میں مہر قبیلے کے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے دوران اینٹوں، لاٹھیوں ،اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،جس کی وجہ سے دو افراد سخت زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو میرپور ماتھیلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمیوں کے ورثا کی جانب سے ایس ایس پی آفیس میرپور ماتھیلو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنا گھر خالی کرنے آئے تھے کہ بشیر، یار محمد، اور عرفان نے حملہ کر کے ہمارے دو افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں