میرپورماتھیلو، بیٹے باپ کے قاتل نکلے

ہفتہ 30 اپریل 2022 21:49

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) بیٹے باپ کے قاتل نکلے ۔ میرپور ماتھیلو کے گائوں دلاور کلوڑ میں 31 سال قبل قتل ہونے والے محمد پریل کلوڑ کے بیٹے کی درخواست پر سیکنڈ سول جج میرپورماتھیلو کے حکم پر کنویں کی کہدائی ہونے پر مقتول کی لاش کی باقیات برآمد ، تدصیلات کے مطابق میرپور ماتہیلو کے گاں دلاور کلوڑ میں 31 سال قبل قتل ہونے والے محمد پریل کلوڑ کے بیٹے کی درخواست پر سیکنڈ سول جج میرپورماتھیلو کے حکم پر کنویں کی کہدائی ہونے پر مقتول کی ڈیڈ باڈی برآمد ہوئی، جب کہ 31 سال قبل محمد پریل کلوڑ کو سوتیلے بیٹوں دلاور کلوڑ اور حبیب کلوڑ نے قتل کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دی تھی ، سگے بیٹے علی حسن کلوڑ کی مدعیت پر عدالت سیکنڈ سول جج کے حکم پر کنویں سے (ایسکیویٹر) کے ذریعے کھدائی سے نعش برآمد کی گئی ہے، مقتول کے سگے بیٹے مدعی علی حسن کلوڑ نے مزید بتایا کہ میرے سوتیلے بہائیوں نے دولت کی لالچ میں آکر اکتیس سال قبل میرے باپ محمد پریل کلوڑ کو قتل کر کے ہم سے چھپاتے رہے، نامعلوم ڈاکں کی طرح خط لکھ کر بازیاب کے لئے بھاری رقم تاوان طلب کرتے رہے اور اب ملزمان کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں