کے آئی یومیں پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

منگل 30 اپریل 2024 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پاکستان میں جغرافیائی سیاست و سماجی علوم کے اثرات کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کااختتام پذیر ہوگئی ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق دوروزہ کانفرنس میں متعدد ملکی و بین الاقوامی ماہرین تعلیم،یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی افسران،آرٹسٹ،گلوکارحضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دو روزہ کانفرنس میں ماہرین تعلیم وتحقیق،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے معاشرے پر جغرافیائی سیاست وسماجی علوم کے اثرات اور احساسات وجذبات کو مثبت انداز میں سامنے لانے کے موضوعات پر اپنے تجربات اور تحقیق پیش کیں۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے پروگرام کے آرگنائزر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد نے کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر جمیز کیرن اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں دونوں اداروں کے اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اختتامی ریمارکس میں لندن کالج کے ڈاکٹر سلمان نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بلخصوص وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا اورکہاکہ قراقرم یونیورسٹی بہترین تعلیمی ادارہ ہے یہاں کے طلباء کے جوش،محنت اور لگن اور سوشل ایکٹیویزم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کے آئی یو کو علاقے کی بہتر مستقبل کی نوید قرار دیا۔

کانفرنس کے آخری سیشن میں گلگت بلتستان کے نامور گلوکاروں اور فن کاروں نے شرکت کی جنہوں نے منفرد انداز میں اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ کانفرنس کے دوسرے روز سیاست و ترقی،جیوپولیٹکس اور سی پیک، آرٹس،تاریخ و امن کے موضوعات پر تین اکیڈمک سیشنز بھی ہوئے جن میں 08 ملکی و بین الاقوامی ماہرین نے اپنے تجربات اور مقالے پیش کی۔یونیورسٹی میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کنگ کالج لند ن نے کے آئی یو شعبہ سوشیالوجی اینڈ شعبہ اینتھروپولوجی کے اشتراک سے کیاتھا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں