گیپکومیں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون ، ایک دن میں51بجلی چورپکڑے گئے

منگل 18 دسمبر 2018 21:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی ، صرف ایک دن میں51بجلی چورپکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گیپکو سرویلنس ٹیموں اور ٹاسک فورسز کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجہ میں صرف ایک دن میں51 بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑے گئے۔

(جاری ہے)

گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کوایک لاکھ 62ہزار سے زائدیونٹس کی مد میں26لاکھ34ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو گیپکو نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا اور حکومتی پالیسی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں