پتنگ فروشی اور شیشہ سموکنگ خلاف قانون جرم ہیں،سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود

منگل 20 اگست 2019 18:45

گوجرانوالہ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹائون احسان اللہ شاد کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ سیٹلائیٹ ٹائون انسپکٹرساجد محمود اور سب انسپکٹرکاشف معہ حیدر سکارڈو دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے دورانِ گشت و تلاش بدرویہ گان مخبر خاص کی اطلاع پر کہ ٹیپو چوک میں سائیں اشرف کولڈ کارنرپر محمد احمد ولد محمداشرف قوم راجپوت سکنہ مدینہ مسجدوحدت کالونی گوجرانوالہ بھاری مقدار میں شیشہ کے مختلف فلیورز و کوئلہ جبکہ محمد افتخار ولد مرزا شریف سکنہ تحصیل روڈ محلہ کشمیر ٹاون میں پتنگ فروشی کر رہے ہیں ۔

پولیس ٹیم نے بروقت قانونی کارروائی کرتے ہوئے جائے متذکرہ پر ریڈ کر کے دو کس ملز مان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دورانِ تفتیش پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دوسو عدد ڈبیاںشیشہ فلیور،دس ڈبے کوئلہ اور چھ سو پچاس پتنگیں برآمدکر لیں۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پتنگ فروشی اور شیشہ سموکنگ خلاف قانون جرم ہیں۔مقامی پولیس کی پتنگ فروشی اور شیشہ سموکنگ ایکٹ کے تحت بلاتفریق قانونی کارروائی پر علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودکا کہنا ہے کہ ہمارے نو جوان مستقبل کے معمار ہیں۔کسی کو اپنے معماروں کی زندگیاں تباہ کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ بلاتفریق کریک ڈاون جاری رہے گا۔اُنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹائون اور اُن کی ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں