گوجرانوالہ، ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر" کے تحت منایا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:20

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرریسکیو1122گوجرانوالہ نے بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر" کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکتا ہے۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیر نگرانی ایک تقریب ضلع گوجرانوالہ کے مرکزی ریسکیو دفتر گوندلانوالہ چوک میں منعقد ہوئی جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اختر، کنٹرول روم انچارج ثاقب منیر،ریسکیو سیفٹی آفیسرز، سینئر اکانٹنٹ محمود احمد، اسٹیشن کوارڈینیٹرز، ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، سول سوسائٹی، ریسکیورزاورتعلیمی اداروں کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی ایمرجنسی آفیسر آپریشنز نعیم اختر نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے ویژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر"پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے،بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جو ر یسکیو1122کے مرکزی دفتر گوندلانوالہ چوک سے شروع ہوئی اور لاڑی اڈے سے ہوتے ہوئے اسی جگہ اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں ریسکیو افسران سمیت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکاروں، سول سوسائٹی،ریسکیورز اورتعلیمی اداروں کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں