معاشرے میں پھیلی بے سکونی کے خاتمے کیلئے عشق مصطفے ﷺ کا فروغ از حد ضروری ہے،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی

پیر 23 ستمبر 2019 18:57

معاشرے میں پھیلی بے سکونی کے خاتمے کیلئے عشق مصطفے ﷺ کا فروغ از حد ضروری ہے،پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی
گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) معاشرے میں پھیلی بے سکونی کے خاتمے کیلئے عشق مصطفے ﷺ کا فروغ از حد ضروری ہے ۔ مسلم امہ کے اتحاد کیلئے یکجہتی کی فضاء کو پروان چڑھنا ہو گا۔ محبت رسول کے ذریعے امن و امان کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ مبلغ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے غوثیہ اسلامک سنٹر شکاگو امریکہ میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے جو احترام آدمیت کا درس دیتا ہے ۔ انسانیت کی فلاح کیلئے اسلامی تعلیمات کو عام کرنا ہو گا۔اسلامک سنٹر کا ہال شرکاء سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ جس میں پاکستان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں