گوجرانوالہ،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نی11بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) بپلک ریلیشن آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو گوجرانوالہ خرم شہزاد خان نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو حکومت پنجاب (ھوم ڈیپارٹمنٹ) نے ریسکیو آ پر یشن کرتے ہو ئے غربت عدم توجہی اور غفلت کا شکار 11 بھکاری،کچرا اکٹھا کرنے والے اورچیزیں فروخت والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا،بچوں کو شیرانوالہ باغ،ڈنگہ پھاٹک، کنگنی والا بائی پاس،کھیالی بائی پاس، شیخوپورہ روڈ، واپڈا ٹاون اور کشمیر روڈ کے علاقے سے ریسکیو کیا گیا،حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں12 سالہ عطائاللہ باچا گل ، 11 سالہ بلال ولد نذر محمد ، 07 سالہ امیر حمزہ ولد سجاد، 09 سالہ کاشف ولد آصف،10 سالہ سلمان ولد رشید ، 11 سالہ سلیمان ولد جمال ، 09 سالہ عبداللہ ولد بابر، 7سالہ عثمان ولد اسلم، 8سالہ ریحان ولد تنویر،10 سالہ سجاد ولد ثاقب اور11 سالہ اسماعیل ولد مبشر خان شامل ہیں، بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سے رابطہ کریں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں