گوجرانوالہ، سلام ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،اے ڈی سی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:26

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) سلام ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،اساتذہ حقیقی معنوں میں چینج میکر ہیں، ان کی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیںہے، وہ پتھر کو ہیرا بنانے کا فن جانتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کمپریہینسو سکول میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی، ایم پی اے شاھین رضا، سی ای او ایجوکیشن چوھدری اورنگزیب اور چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اپنی نجی مصروفیات کو ترک کر کے طلبہ کی نشونما اور تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن چوھدری اورنگزیب نے کہا کہ وہ بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے خطیر فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

تقریب میں ڈی او سیکنڈری قادر بخش، ڈپٹی ڈی ای او اختر حسین، خالد حسین گورائیہ، احمد رضا، سربراہان ادارہ جات اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں معزز مہمانوں کا بینڈ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ طلبہ نے ٹیبلو کے ذریعے اساتزہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر سٹار ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتزہ میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں