گوجرانوالہ، دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

جمعہ 15 نومبر 2019 21:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) تھانہ سٹی کامونکی پولیس ٹیم نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے مجرم نے محمد رشید اور انور بی بی کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کردیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔ سٹی پو لیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا اس موقع پر کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان اور مجرمان پولیس کی حراست سے دورنہیں ہیں ۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرسی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کامونکی سب انسپکٹر شبیر گل اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں