تیزرفتار ڈمپر نے شادی شدہ خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا مقدمہ درج ڈرائیور فرار

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:43

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) تیزرفتار ڈمپر نے شادی شدہ خاتون کو کچل کر ہلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق موضع کوٹ فتح دین کا رہائشی عابد رحمان اپنی بیوی مسمات ارم بی بی کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل نمبری GTL/5203 پر سوار ہو کر گجرات کی طرف جارہا تھا کہ جب وہ نور گارڈن کے قریب پہنچے تو تیزرفتار ڈمپر نمبری JV/933 نے جس کو محمد نذیر  سکنہ پھلروان چلا رہا تھا نے ہمیں ٹکر ماردی، جس کے نتیجہ میں مسمات ارم بی بی شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، تھانہ کنجاہ نے متوفیہ کے خاوند عابد رحمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں