شادی شدہ خاتون پر بچوں سمیت مقدمہ بازی کی رنجش پر کمرہ عدالت کے باہر وحشیانہ تشدد مقدمہ درج

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:52

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) شادی شدہ خاتون پر بچوں سمیت مقدمہ بازی کی رنجش پر کمرہ عدالت کے باہر وحشیانہ تشدد، عدالت کے حکم پر نائب کورٹ نے عدالت کے باہر پہنچایا، تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق موضع خوجیانوالی کی رہائشی مسمات سلمہٰ بی بی اپنی بیٹی فاریہ اور بیٹے ذیشان کے ہمراہ عدالت میں تاریخ پیشی بھگت کر باہر نکلا تو نے حملہ کردیا اور مسمات سلمہٰ بی بی کو بچوں سمیت تشدد کرنے لگا اور دھمکیاں دینے لگا، قریبی لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا، مسمات سلمہٰ بی بی بچوں سمیت عدالت میں جاکر جج کو وقوعہ بتایا، جو کچھ دیر انتظار کے بعد فاضل جج کے حکم پر نائب کورٹ نے متاثرہ فیملی کو عدالت کے باہر پہنچایا، تھانہ سول لائن گجرات نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں