ڈپٹی کمشنر گجرات کا انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی مرکز کا دورہ، طلباء و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ

پیر 22 اپریل 2024 20:08

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں طلباءو طالبات کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے طلباءکی رول نمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔

امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں