شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے دفتر محتسب رابطہ کریں،ملک محمد رفیق

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل آفس گجرات ملک محمد رفیق نے کہا ہے کہ شہری اپنے مسائل کے حل، تعلیمی اسناد کے حصول، میرج گرانٹ، ڈیٹھ گرانٹ، فرد کے حصول، گریجویٹی، پینشن کے حصول، پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج سمیت بلدیاتی اداروں میں شنوائی نہ ہونے کے بارے شکایات صوبائی محتسب کی ہیلپ لائن 1050 پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری اپنی شکایات، مسائل صوبائی محتسب پنجاب میں جمع کرواسکتے ہیں، 45 سے 60 یوم کے اندر طلبا و طالبات کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، شہری شکایات صوبائی محتسب پنجاب کی ہیلپ لائن 1050، ویب سائٹ یا ضلعی دفاتر میں جمع کرواسکتے ہیں، بلا معاوضہ فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، شکایات پر زیادہ سے زیادہ 60 روز میں فیصلہ کیا جائے گا، درخواست گزار کو بلامعاوضہ اور فوری انصاف فراہم کیا جائےگا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں